ہانگ کانگ: انگوٹھے کی دلچسپ ورلڈ ریسلنگ کا مقابلہ

ہانگ کانگ: انگوٹھے کی دلچسپ ورلڈ ریسلنگ کا مقابلہ

ہانگ گانگ: انگلینڈ کی مشہور ریسلنگ ہانگ گانگ پہنچ گئی۔ انگوٹھے کی اس دلچسپ ریسلنگ میں خاس بات یہ ہے کہ اس میں لڑنے کے لیے کھلاڑی کو اکھاڑے میں نہیں اترنا پڑتا۔ بیٹھے بیٹھے ہی لڑائی کرنا ہوتی اور صرف انگوٹھے کو رنگ نما بکس میں ڈال کر اپنی قوت کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔

بس پھر کیا تھا ہر کھلاڑی اپنے انگوٹھے کا زور لگاتا ہوا جیت کے لیے کوشاں تھا اور دیکھنے والے خوب لطف اندوز ہو رہے تھے۔ مردوں اور خواتین کی الگ الگ ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا اور سب ہی نے اس منفرد مقابلے کا لطف اٹھایا۔

اس مقابلے کا میدان بیکی اور پاول نے مار لیا۔ مقابلہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ واضح رہے ریسلنگ کا یہ انوکھا کھیل 2009 سے انگلینڈ سے شروع ہوا تھا اور اب اس دلچسپ کھیل کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں