بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

بنگلور: بنگلور میں کھیلے گئے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوا۔ ٹورنامنٹ کی ریکارڈ بہترین ٹوٹل میکر پاکستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں صرف آٹھ وکٹ پر 197 رنز ہی بنا سکی۔

بدر منیر نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے، محمد جمیل 24، عامر اشفاق 20 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ فائنل میں ناقص بیٹنگ کے بعد بولنگ بھی نہ چل سکی۔ پاکستان کا 198 رنز کا آسان ہدف میزبان بھارت نے با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

واضح رہے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی لیکن فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں