دو ہزار اٹھارہ میں ن لیگ سندھ کی بڑی جماعت ہو گی: شاہ محمد شاہ

دو ہزار اٹھارہ میں ن لیگ سندھ کی بڑی جماعت ہو گی: شاہ محمد شاہ

کراچی: ن لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آج پارٹی سیاسی امور پر مشاورتی اجلاس تھا جس میں فیصلے کئے گئے ہیں کہ سندھ حکومت کرپشن کا شکار ہے اس پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی مرہون منت ہیں اور مسلم لیگ عدالتوں سے سرخرو ہو گی۔


اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کو رد کر چکی ہے۔ شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں رسوائی ملتی ہے۔ کے پی کے میں کچھ نہ کرنے والوں کو سندھ میں بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

سینیٹر سیلم ضیا کا کہنا تھاکہ ن لیگ سندھ میں سرپرائز دیگی ن لیگ نے سندھ کے عوام کے جان اور مال کا تحفظ دیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام سے رابطوں کا سلسلہ مذید تیزکیا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں