آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی: امیر مقام

 آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی: امیر مقام

لوئر دیر: مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سراج الحق اسی حلقے سےمنتخب ہوئے اور آج ان کو دیکھ کر ترس آتا ہے۔ سراج الحق نے مودودی صاحب کے نظریے کو دفن کر دیا اب کونسی تبدیلی لائیں گے؟۔ امیر مقام نے الزام لگایا کہ سراج الحق نے دو وزارتوں اور سینٹیر شپ کیلئے سب کچھ قربان کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ ترقیاتی کاموں سے نواز شریف کو خوشی ہوتی ہے کیونکہ وزیراعظم کے ترقیاتی کام عوام کے سامنے ہیں۔

امیر مقام نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ کپتان نے کے پی کے میں تبدیلی لانے کیلئے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ عمران خان دوسروں کے بچوں پر انگلی اٹھانے کی بجائے پہلے اپنے بچوں کو تو پاکستان لے آؤ۔ مخالفین کی جانب سے اب وزیر خزانہ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں