پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی بیٹی کی تھائی لینڈ میں شادی کی شاہی تقریب

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی بیٹی کی تھائی لینڈ میں شادی کی شاہی تقریب

کراچی: پیپلزپارٹی کے ایم این اے اور پسماندہ علاقے ٹنڈو محمد خان کے ہر دل عزیز سائیں نوید قمر  کی صاحبزادی کی شادی تھائی لینڈ کے ایک مہنگے ترین شادی ہال میں انجام پاگئی ہے۔ جس میں کئی پاکستانی اور سندھ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔  شادی کی تقریب شاہی انداز میں کی گئی۔ اس پر مسرت موقع  پرنوید قمر کو پاکستان کی اہم شخصیات کی جانب سے  مبارکباد کے پیغامات بھی دیئے گئے۔

یاد رہے سید نوید قمر پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔ اور پارٹی میں بھی اہم عہدے پر فائز ہیں۔ ان کے دور حکومت میں بھی سندھ میں کوئی خاص ترقیاتی کام نہیں ہوئے، ان کے حلقے کے لوگ آج بھی دور جدید میں کسمپرسی  کی زندگی گزاررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر لیک ہونے کے بعد کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کسی نے لکھا کہ پورا سندھ کھنڈر میں تبدیل ہوتا ہے تو ہونے دو لیکن پارٹی کے وڈیرے خوش اور مطمئن ہیں۔ اپنے بچوں کی شادیاں تھائی لینڈ کے پر فضا مقامات پر جاکر کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں