پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شادی کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شادی کا عالمی دن

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شادی کا دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں شادی کی تقریبات کا انتظام کرنا دیوالیہ ہونے کے مترادف سمجھا جا تا ہے.دنیا بھر میں ہر سال فروری کے دوسرے اتوار کو”شادی کا عالمی دن“ تجدید محبت کے جذبات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم عروس منانے کا مقصد شادی کے اہم فریضے کی اہمیت پر روشنی ڈالنا ہے ۔تاہم بعض ممالک میں شادی کی رسومات کی ادائیگی نے مقدس فریضہ کو دو طرفہ ”شو“بنا کر رکھ دیا ہے۔ 

ہمارے معاشرے میں بناوٹ اور نمودو نمائش کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث کئی خاندان خواہشات کا گلا گھونٹ کر احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔شادی کی رسومات کی ادائیگی میں حد سے زیادہ فضول خرچی ،معاشرے میں وسائل کی کمی کا شکار دوسرے افراد پرعرصہ حیات تنگ کر سکتی ہے.