کترینہ کیف کا پروڈکشن کے میدان میں قدم

ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کرکے خوب نام کمایا اور اب وہ فلموں میں رنگ جمانے کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں جس کے لیے اداکارہ خود بھی بہت زیادہ پر امید ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کچھ دن قبل اپنے سابق گہرے دوست سلمان خان سے اپنی بہنوں سونیا کیف اورازابیل کیف کی فلموں میں متعارف کرانے کے حوالے سے مدد مانگی تھی جس پر دبنگ خان نے انہیں مدد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار نے تاحال کترینہ کی بہنوں کو کسی بھی فلم میں متعارف کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پریانکا اور انوشکا کی طرح اب کترینہ نے بھی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی نگرانی میں تیار کردہ فلم میں وہ ازابیل کیف کو متعارف کرائیں گی۔ کترینہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاری کے ساتھ پروڈکشن پر بھی خاصی نگاہ رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا تاہم میں فلم ضرور پروڈیوس کروں گی۔