پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور چھٹی کا دن افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج اور بہتر بارڈر مینجمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کو امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے اعلان کیا کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔