چاکلیٹی ہیرو کی بدلی شخصیت اور چال ڈھال میں تبدیلی نے بڑے بڑے اسٹارز اور مداحوں کو حیران کردیا ہے

چاکلیٹی ہیرو کے بدلی شخصیت اور چال ڈھال میں تبدیلی نے بڑے بڑے اسٹارز اور مداحوں کونہ صرف حیران کردیا ہے

چاکلیٹی ہیرو کی بدلی شخصیت اور چال ڈھال میں تبدیلی نے بڑے بڑے اسٹارز اور مداحوں کو حیران کردیا ہے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی وزن میں اضافے کے بعد نہ صرف شخصیت ہی بدل گئی ہے بلکہ انہوں نے سنجو بابا کا روپ دھار لیا ہے۔

رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لیے انہوں نے سخت ٹریننگ شروع کردی ہے جب کہ سنجو بابا کی طرح نظر آنے کے لیے رنبیر نے وزن میں 13 کلو سے زائد اضافہ بھی کرلیا ہے۔

رنبیر کپور نے جسمانی تبدیلی کے ساتھ اپنی چال ڈھال میں بھی تبدیلی لے آئے ہیں جس کے بعد وہ سنجے دت کی طرح نظر آنے لگے ہیں۔

چاکلیٹی ہیرو کے بدلی شخصیت اور چال ڈھال میں تبدیلی نے بڑے بڑے اسٹارز اور مداحوں کونہ صرف حیران کردیا ہے بلکہ اس تصاویر میں رنبیر کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔