ارشد وارثی اپنی زندگی کی تلخ داستان میڈیا پر لے آئے

دہلی: بالی ووڈ فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس “ سے شہرت حاصل کرنیوالے اداکار ارشد وارثی اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں درپش مشکلات میڈیا پر لے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے پہلی فلم کے بعد تین سال تک بے روز گار رہا ، مگر اس وقت میری اہلیہ نے میرا بھر پور طریقے سے ساتھ دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گیے انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے بتایا کہ ” جب میں نے اپنی پہلی فلم مکمل کی تو سب نے نے مجھے داد دی لیکن اس کے بعد تقریباً تین سال تک مجھے کو فلم نہ ملی اور میں بے روز گار رہا، میں نے مختلف قسم کی چھوٹی ملازمتیں بھی کیں ۔ میری خوش قسمتی تھی کہ میری اہلیہ ماریہ گوریتی میری ساتھ ہیں اور انہوں نے اس وقت میرا بھرپور طریقے سے ساتھ دیا، ان کی ملازمت سے ہم دونوں اپنا ہر خرچ براداشت کرتے تھے۔ اس کے بعد تین سال بعد ”سحر“ اور ”منا بھائی ایم بی بی ایس “ جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔