گل پانراکے بارے میں وہ باتیں جو ان کے مداح آج تک نہ جان سکے!

گل پانڑاکے بارے میں وہ باتیں جو ان کے مداح نہیں آج تک نہ جان سکے

گل پانراکے بارے میں وہ باتیں جو ان کے مداح آج تک نہ جان سکے!

پشاور :کوک سٹوڈیو کے سیزن 8 میں عاطف اسلام کے ساتھ ملکر پاکستانی شائقین کے کانوں میں رس گھولنے والی دلکش اور معصوم صورت والی گلوکارہ ”گل پانرا “ ایک بڑے سرپرائز سے کم نہیں نکلیِں، اور ہر کوئی ان کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بے تاب پایا گیا ہے۔ دراصل وہ ایک عرصے سے میوزک کی دنیا سے وابستہ ہیں، بس قومی پیمانے پر ان کی شہرت حال ہی میں پھیلی ہے۔ پشاور میں جنم لینے والی 26 سالہ گل پانرا پشتو اور فارسی زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں اور لوک گیت گاتی رہی ہیں۔

ابتداءمیں ان کے گھر والوں کی طرف سے ان کے شوق کی حوصلہ افزائی نہ کی گئی لیکن انہوں نے سکول، کالج اور یونیورسٹی میں گانے کا شوق جاری رکھا اور اب نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ان کے مداحوں کی کمی نہیں۔پیاری صورت اور خوبصورت آواز کا حسین امتزاج گل پانڑہ متحدہ عرب امارات، قطر اور افغانستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری بھی لے رکھی ہے۔ ان کے مداح انہیں تازہ ہوا کا میٹھا جھونکا قرار دیتے ہیں۔