لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف 59 رنز پر ہتھیار ڈال دیے

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف 59 رنز پر ہتھیار ڈال دیے

دبئی: پاکستان سپر لیگ  میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف 59 رنز پر ہتھیار ڈال دیے اور اس طرح پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین  اسکور کا ریکارڈ لاہور قلندرز کے نام لگ گیا۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹی 20  کرکٹ کا کم ترین اسکور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ انتہائی کامیاب رہا۔ اور لاہور قلندرز کو 59 رنز پر ڈھیر کر دیا۔لاہور قلندرز  کے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اور  8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سےفخر زمان اورمحمد رضوان ڈبل فگر میں داخل ہوئے۔ اور بدستور 33 اور 11 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زلمی کے باؤلرز کے سامنے ٹک نہ پایا۔