دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل منا یا جائے گا!

پاکستان بھر میں اس وقت اسلام آباد،لاہور،کراچی،فیصل آباد،پشاور،راولپنڈی،گجرانوالہ،کوئٹہ،سرگودھا،حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں پاکستان ریڈیو اور ایف ایم کے علاقائی اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے مختلف علاقائی، معلوماتی، کرنٹ افیئرز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جو کہ ریڈیو کی وساطت سے سامعین تک پہنچتے ہیں۔ترقی کے اس جدید دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی ہے شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔

لاہور: دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل بروز پیرکو منایا جائے گا۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔