پشاور زلمی کی انتہائی سنسی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست

پشاور زلمی کی انتہائی سنسی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست

دبئی: پشاور زلمی نے انتہائی سنسی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز کو  3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے  اور پشاور زلمی کو 60رنز کا آسان ہدف دیا لیکن جب پشاور ہدف کا تعاقب کرنے آئی تو لاہور قلندرز نے نے اپنی شاندار باؤلنگ سے پشاور کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ لیکن اسکور انتہائی کم ہونے کی وجہ سے وہ اس کا کامیاب دفاع نہ کر سکی۔

پشاور کی جانب سےآئن مورگن اور شاہد آفریدی نے بالترتیب 23 اور 13 رنز بنائے ان کے علاوہ کو بھی بلے باز ڈبل فگر میں اخل نہ ہو سکا۔محمد حفیظ 3 ، میلن 1 ، کامران اکمل 3 آئن مورگن 23 ، شاہد آفریدی 13، صہیب مقصود 0، کپتان سیمی 3  رنز بنا سکے۔ جورڈن 3 اور وہاب ریاض 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلا دی۔لاہور کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 7 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سنیل نارائن نے 4 اوورز نے 16 رنز دکر 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔سہیل تنویر نے 2 اوورز میں 4 رنز دیکر 1 مہرہ کھسکایا۔

اس سے قبل جب لاہور کی تیم بیٹنگ کرنے آئی تو لاہور قلندرز  59 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور قلندرز کے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اور 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سےفخر زمان اورمحمد رضوان ڈبل فگر میں داخل ہوئے۔ اور بدستور 33 اور 11 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زلمی کے باؤلرز کے سامنے ٹک نہ پایا.