این اے 154 لودھراں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

این اے 154 لودھراں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

لودھراں:این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے ،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حلقے میں 5 سال میں ہونیوالے تیسرے الیکشن میں 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پاک فوج تمام پولنگ سٹیشنز پر تعینات رہے گی۔

ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی،338پولنگ سٹیشن،1043پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے علی ترین اور ن لیگ کے اقبال شاہ سمیت 10امیدوار مد مقابل ہیں۔

حلقے میں 4لاکھ31ہزار سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن میں مرد ووٹرز کی تعداد2لاکھ 36ہزار،خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ94ہزار ہے۔

الیکشن میں سکیورٹی کے لیے 2ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد این اے 154کی نشست خالی ہوئی تھی۔