"فلم مجھے خود منتخب کرتی ہے"، شاہ رخ خان

ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کبھی فلم تلاش نہیں کی بلکہ فلمیں خود انہیں منتخب کرتی ہیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق آٹو ایکسپو2018 میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے کام اور فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کا فلم کے انتخاب کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ فلم مجھے خود منتخب کرتی ہیں۔ میں پچھلے 15 برسوں سے بطور پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنے فرائض انجام دے رہاہوں اور میں نے صرف ان فلموں میں کام کیا جن کے بارے میں لگا کہ مجھے ان فلموں میں کام کرنا چاہئے۔