بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال دوران شوٹنگ شدید زخمی

بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال دوران شوٹنگ شدید زخمی

ممبئی :بھارتی فلموں کے اداکار ودیوت جموال فلم کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنیوالی فلم’جنگلی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ایک سین کو عکسبند کراتے ہوئے بلندی سے گر گئے اور ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

ودیوت جموال فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر فضا میں خطرناک سین عکسبند کررہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی جسکے باعث وہ تقریبا ً30 فٹ کی بلندی سے زمین پر آگرے اور آن کا سر فرش پر لگا۔

ٹیم نے ہیرو کے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روک دی اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ودیوت کے سر پر 4 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔