لودھراں ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جرمانہ کر دیا

لودھراں ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جرمانہ کر دیا

لودھراں :لودھراں ضمنی الیکشن میں ارکان پارلیمنٹ نے انتخابی مہم کیوں چلائی ؟ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کو جرمانہ کردیا ۔پی ٹی آئی امیدوار علی ترین کو40 ہزار ، لیگی امیدوار اقبال شاہ کو 30 ہزار جرمانہ کیاگیا۔۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے دونوں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا ۔

پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا.حلقے میں 4 لاکھ 31 ہزار 2 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں.ضمنی الیکشن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں.ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.


دوہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 154کی نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعدخالی ہوئی تھی۔حلقے میں نون لیگ ، پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی سمیت دس جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں