آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی : آئی سی سی نے  نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق  بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔


رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جبکہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔

ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔