عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط

عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف وکیل اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیراعظم سے سفارش کی گئی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے جبکہ سندھ حکومت نے افسوس کا اظہار کرنے کیلئے ایک دن کے سوگ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

خط میں مزید درخواست کی گئی کہ مرحومہ کی تدفین کے روز قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی اجازت دی جائے کیونکہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

خیال رہے کہ عاصمہ جہانگیر گزشتہ روز دل کا دورپڑنے کے باعث انتقال کرگئیں تھی جبکہ ان کی نمازہ جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں اداکی جائے گی۔