امریکی پروفیسر آسٹریلیا کو ملک نہ ماننے پر عہدے سے فارغ

 امریکی پروفیسر آسٹریلیا کو ملک نہ ماننے پر عہدے سے فارغ

ہمپشائر : امریکی پروفیسر کے آسٹریلیا کو ملک نہ ماننے پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نیو ہمپشائر یونیورسٹی کے  پروفیسر نے 27 سالہ طالبہ "لداؤ " کو صرف اسلیے کوئی نمبر نہ دیے کہ اس نے اپنی اسائنمنٹ میں آسٹریلیا کو ملک لکھا تھا ۔ جبکہ پروفیسر کا کہناہے کہ آسٹریلیا ملک نہیں بلکہ براعظم ہے ۔ 

پروفیسر کی وجہ سے  لداؤ کا کہناہے کہ مجھے پروفیسر نے امریکی سوشل نارمز کا کسی دوسرے ملک سے موازنہ کرنے کے لیے کہا تھا ، میں اس ضمن میں آسٹریلیا کو ملک کی حیثیت سے چنا۔ مگر پروفیسر نے مجھے اس اسائنمنٹ میں زیرو مارکس دیے ۔

ہمپشائر یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس غلطی پر پروفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ جبکہ حکام کا کہناہے کہ "آسٹریلیا ملک بھی ہے اور بر اعظم بھی ہے "۔