چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے کے معاملے پر پرویز رشید بھی میدان آ گئے

چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے کے معاملے پر پرویز رشید بھی میدان آ گئے

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار علی خان کو  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے والے عمران خان ہیں اور جسے دعوت دی گئی وہ چوہدری نثار ہیں، میرا ان سے کیا لینا دینا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ چوہدری نثار علی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت پر آپ کیا کہیں گے ؟ جس پر پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کیلئے پیشکش کرنے والے عمران خان ہیں،جس کو پیشکش ہوئی وہ چوہدری نثار ہیں، ان سے میرا کیا لینا دینا۔


پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن نااہل سابق وزیراعظم کی وجہ سے آیا. گناہگار نواز شریف نے ہی کراچی میں آپریشن کر کے شہر کو امن کا گہورا بنایا۔


انہوں نے کہا  کہ پہلے کراچی بند ہوتا تھا اب بند ہونا ایک خواب ہے.ہماری حکومت سے پہلے کراچی کے حالات اور اب کے حالات میں آسمان زمین کا فرق ہے ۔


سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جا رہا ہے، یہ نااہل وزیر اعظم نے ہی کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے قبل ان کی نواز شریف سے ٹیلیفون میں بات ہوئی تھی۔ہمارا ایک اجلاس چل رہا تھا جس کے لئے عاصمہ سے مشورہ کرنا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں