نواز شریف کی بیٹی کے ہمراہ عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

نواز شریف کی بیٹی کے ہمراہ عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے ملاقات کے دوران ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

سابق وزیراعظم نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔  نواز شریف کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر اچھی قانون دان، بہترین انسان اور غریبوں کی غم خوار تھیں جنہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ کوشش کی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے دکھی انسانیت کے لیے ہمیشہ وقت دیا اور دنیا سے اچھا نام کما کر گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز معروف وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کر گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں