حوثی باغیوں کا سعودی عرب پرسرحد پارسے حملہ ناکام،17 باغی ہلاک

 حوثی باغیوں کا سعودی عرب پرسرحد پارسے حملہ ناکام،17 باغی ہلاک

صنعاء: سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر نجران کے قریب سے سرحد پار سے حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 17 باغی ہلاک کر دئیے۔

عرب ٹی وی کے مطابق، حوثی شدت پسندوں نے اپنی معنوی فتح کے لیے سعودی عرب  کی سرحد عبور  کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سعودی فوج نے جوابی کارروائی  کرکے باغیوں کو  پسپا  کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 17 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔سعودی فوج نے عرب اتحادی فورسز کی مدد سے کارروائی کرکے باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تبارہ کردیا۔