سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4شادیاں کرلیں

سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4شادیاں کرلیں

ریاض: سعودی شخص نے ایک ہی دن 4 غیر ملکی خواتین سے شادیاں کرلیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے ایک ہی دن شادی کرلی۔ اکٹھے چار شادیاں کرنے کے انوکھے واقعے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور ٹوئٹر پر شادی  سے متعلق ہیش ٹیگ وائرل ہوکر ٹرینڈ بن گیا جس میں ہزاروں صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

کچھ ٹوئٹرصارفین نے سعودی شخص کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا تو بعض نے اسے احسن عمل قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ چند صارفین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات مسلمان مرد کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت دیتی ہے اس لیے یہ کوئی غیر شرعی حرکت نہیں جو پریشان کن یا بگاڑ کا باعث ہوئے۔