این اے154 ضمنی انتخاب ، ریحام خان کا پی ٹی آئی پر طنز

این اے154 ضمنی انتخاب ، ریحام خان کا پی ٹی آئی پر طنز

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں 280پولنگ سٹیشنز سے سامنے آنیوالے نتائج میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے اور ایسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ”سنا ہے پیرجیت گیا؟“

869e6c978ce4575d2bab0087901ea38d


یادرہے کہ 338میں سے 280پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 93ہزار سے زائدووٹوں کیساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے علی ترین 69ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ نشست علی ترین کے والدجہانگیر ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
???