پارلیمنٹ اور ووٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا انجام۔۔۔توبہ!

پارلیمنٹ اور ووٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا انجام۔۔۔توبہ!

لاہور: لودھراں کے حلقے این اے 154کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مارلیاہے اور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی ہے جس کے بعد مریم نوازنے بھی پیغام جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پارلیمنٹ اور ووٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا انجام،،، توبہ!۔

b27bd8d8a8e4217ba319ea07e2d97c23

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں۔

5666c5c417db0851512244ff8f1658c8

عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

2bc4222d5a2938fdaa2dd3dd717c1b58

دوسری جانب حلقے میں ن لیگ کے کارکنان پارٹی ترانوں پر رقص کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں اور شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جارہاہے۔