شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: صدر عارف علوی اور وزیراعظم کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہو گی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہو گی۔ عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔