حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔


نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، داماد علی عمران، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے، داماد مصطفیٰ امجد سمیت کئی ملزمان بدعنوانی مقدمات میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف ممالک میں قیام پزیر ہیں۔