ڈی آئی خان، پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 اہلکار شہید

ڈی آئی خان، پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 اہلکار شہید
کیپشن: پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

ڈی آئی خان: ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ پروآ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او اور 2 راہگیر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل سرفرار، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں۔

ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔