پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری

پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری
کیپشن: ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی منظوری دی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ائیر لائن کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اداروں کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جس سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔