ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار  جاں بحق

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار  جاں بحق
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

ڈی آئی خان : تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار  جان سے ہاتھ دو بیٹھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی  پولیس وین پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، سپاہی آصف، سپاہی سرفراز اور سپاہی جاوید شامل ہیں، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پولیس وین اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔