وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کےاغراض ومقاصد سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ،اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، فوجی اتحاد دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نےدہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا ۔

واضح رہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف کا  اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کے ہمراہ یہ پاکستان کاپہلا دورہ ہے، وفد 2 دن پاکستان میں قیام کرے گا۔