نادرا نے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے

نادرا نے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: نادرا نے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ،ان افراد  نے خود کو افغانی ظاہر کر کے  اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔


نادرا نے ان پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگاکر  ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جس کے تحت  10 ہزار 144  شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

 

نادرا حکام نے کہا ہے  کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔