پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی براہ راست ٹریکنگ کے لیے موبائل ایپ لانچ کر دی

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی براہ راست ٹریکنگ کے لیے موبائل ایپ لانچ کر دی
کیپشن: image by facebook

لاہور :پاکستان نے ریلوے نے ٹرینوں کی براہ راست ٹریکنگ کے لیے موبائل ایپ لانچ کر دی ہے جس سے پتہ چلایا جا سکے گا کہ مطلوبہ ٹرین اس وقت کہاں ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریکنگ سسٹم متعارف ہے ، اب مسافر تب ہی ریلوے سٹیشن پہنچیں گے جب ٹرین سٹیشن پر پہنچے گی ۔

اب مسافروں کو سٹیشن پر گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، ریلوے حکام کے مطابق مسافر گوگل پلے سٹور سے ریلوے کی ایپ کو بآسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ، نئی ایپ سے ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کے رش کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی