عمران خان ،آئی ایم ایف کے پاس جانے پر عوام سے معافی مانگیں ، مریم اورنگزیب

 عمران خان ،آئی ایم ایف کے پاس جانے پر عوام سے معافی مانگیں ، مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان  کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آج تقریر میں آئی ایم ایف کے پاس جانے پرکم ازکم معافی تومانگتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی تقریر میں عمران خان عوام سے معافی مانگتے  کہ نئے پاکستان میں لوگوں کو6 ماہ میں غربت میں دھکیل دیا ہے۔عمران خان عوام سے معافی مانگتے کہ 6 ماہ میں نالائقی کی وجہ سے گیس،بجلی کی قیمت میں دگنااضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگتے کہ6 ماہ میں نوکریوں ،گھروں کا پلان نہیں دے سکا۔عمران خان عوام سے معافی مانگتے کہ  6 ماہ میں ملکی قرضہ سو ارب روپے بڑھادیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان آج کی تقریر میں عوام سےمعافی مانگتےکہ انکی حکومت میں مہنگائی کی شرح دگنی ہوگئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران عوام سے معافی مانگتے 300 ارب روپے منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو بتاتے سعودی ولی عہد قائد اعظم یونیورسٹی میں ٹھہریں گے یا وزیراعظم یونیورسٹی میں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کتنی دفعہ یاد کرایا کہ وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےہیں،کنٹینرپرنہیں بیٹھے کم سے کم اپنی تقریز تو بدل لیں ۔این آر او کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ نے پہلا  این آر او علیمہ باجی کو اور دوسرا این آراو سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کودیدیا ہے۔