عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو آئی ایم ایف ڈائریکٹر کے پاس بھیک مانگنے گئے ، خورشید شاہ

عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو آئی ایم ایف ڈائریکٹر کے پاس بھیک مانگنے گئے ، خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو فائل

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلےوزیراعظم ہیں جوآئی ایم ایف کےڈائریکٹرکےپاس بھیک مانگنےگئے۔


سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف کے چیف سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان22کروڑعوام کاملک اورایٹمی پاورہے، پھر بھی وزیراعظم آئی ایم ایف کےپاس گئے۔

خورشید نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے اسمبلی میں اچھل کود کرکے شور شرابہ کرتے رہے ہیں۔اسمبلی کنٹینر نہیں بلکہ عوام کی نمایندگی کرنےوالا بڑا فورم ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر مخصوص طبقے کی نمایندگی ضرور ہوسکتی ہے مگرقوم کی نہیں۔

پی اے سی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی اےسی کی سربراہی صرف شہبازشریف کامسئلہ نہیں،یہ پارلیمنٹ کے وقار کا سوال ہے۔اگر پارلیمنٹ کی اسی طرح تذلیل کی گئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔