پاکستان نے 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا

Pakistan successfully tests 5G technology
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی جا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس آزمائشی تجربے کا انعقاد پاکستان پاکستانٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سید امین الحق اور پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خصوصی شرکت کی۔ فائیو جی کے تجرنے کو غیر تجارتی بنیادوں پر صرف محدود ماحول میں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فائیو جی کی ٹیکنالوجی آنے سے انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی بدولت کرہ ارض کے دور افتادہ مقامات پر رہنے والے انسان بھی بہترین طبی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان میں ہونے والے فائیو جی کے تجربے میں جدید ایپلی کیشنز، کلاؤڈ گیمنگ اور کسی دوسری جگہ سے طبی سرجری کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت اب امریکا میں موجود ڈاکٹرز دنیا کے کسی بھی کونے میں بغیر پہنچے کامیاب آپریشنز کر سکیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق اور اماراتی سفیر نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے حکام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے ناصرف نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ معاشی اور سماجی ترقی کے ذریعے ڈیجٹلائز پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔