سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کون ہونگے؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

Who will be the PPP candidates in the Senate elections? Possible names came up
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ان امیدواروں میں اسلام الدین شیخ، سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان کا نام لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نئی مدت کیلئے سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا کیونکہ صوبائی اسمبلی سے منتخب گیارہ سینیٹرز اگلے ماہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ سینیٹ میں اس وقت سندھ سے پیپلز پارٹی کے سات ایم کیو ایم کے چار سینیٹرز ہیں۔ اس سلسلے میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

آئندہ ماہ ایم کیو ایم کی جانب سے میاں عتیق شیخ، نگہت مرزا، محمد علی سیف اور خوش بخت شجاعت جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، سسی پلیجو، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، گیان چند، اسلام الدین شیخ اور رحمان ملک شامل ہیں۔