امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے دیا

اسلام آباد: نئی امریکی حکومت  بھی مودی کی یار نکلی،  جوبائیڈن  انتظامیہ بھی بھارت کی زہریلی زبان بولنے لگی ہے ۔

 امریکی محکمہ  خارجہ نے مقبوضہ کشمیر  کو بھارت کا حصہ قرار دے دیا،لیکن  کچھ دیر  بعد ہی پینترا بدل لیا، اور اب دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلئے بیان ہی بدل دیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے  ترجمان نے کشمیر کو مقبوضہ علاقہ تسلیم کر لیا  ہے ۔جنگی جنون میں مبتلا مودی کے ساتھ امریکی گٹھ جوڑ پر پاکستان کا نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

دوسری جانب حقائق کے برعکس ٹویٹ پر پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا،امریکہ کے مایوس کن بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہےبین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے بھارت پر زور ڈالے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

واضح رہے کہ کشمیریوں سے غداری کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے  اپنے  ٹویٹ  میں بھارت کا جموں کشمیر کہہ کر 4 جی موبائل 
انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔    امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معاملے پر وضاحت  دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا، امریکا اب بھی جموں اور کشمیرکو  پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ سمجھتا ہے۔