چین نے بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی عائد کردی

چین نے بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی عائد کردی

بیجنگ: چین  نے بی بی سی ورلڈ نیوز پر نشریاتی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کا الزام لگا کر  پابندی عائد کردی  ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز کی چین کے بارے میں رپورٹس میں میڈیا گائیڈ لائنز کی سنگین خلاف ورزی  ہے ،اور چین کے قومی مفاد کی خلاف ورزی نہ کرنا شامل ہیں۔

اس اقدام پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے بی بی سی کا اپنے بیان میں  کہنا تھا،بی بی سی دنیا کا سب سے با اعتبار بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ہے ،اوربغیر کسی خوف یا لالچ کے دنیا بھر سے منصفانہ، غیر جانبدار خبریں رپورٹ کرتا ہے۔