پی ٹی آئی میں میرٹ سب سے اہم ہے: فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی میں میرٹ سب سے اہم ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ ٹکٹ ان کو ملیں گے جو میعار پر پورا اترتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں میرٹ سب سے اہم ہے۔


ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو مضبوطی اور ہر طرح سے ایک سیاسی محاذ پر ڈٹ کر عثمان بزدار کا کردار کی وجہ سے تمام پارلیمنٹیرین کا انہیں اعتماد حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے تمام پبلک ریلیف پروگرامز اور بنیادی مسائل کے تدارک کیلئے مسلسل ان سے مل بھی رہے ہیں اور ان کے تمام عوامی مسائل کے ساتھ جڑے تمام منصوبوں کے حل کیلئےفنڈز کا اجرا بھی کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کے اندر اصل طاقت تبدیلی کا عمل ہے اور ریفارمز  کے ساتھ جڑا ایجنڈا ہے جس کو عثمان بزدار صاحب آگے لے کر چل رہے ہیں اور انشا اللہ سینٹ کے الیکشن کا نتیجہ ان خوابوں کو پورا کرے ۔ ہم نے ووٹوں کے حوالے سے اپنے طور پر ایک اندازہ قائم کیا ہے اور انشا اللہ ہم پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں میرٹ انتہائی اہم ہے۔ عثمان بزدار اپنی تجاویز اسی بنیاد پر قیادت کے سامنے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے حتمی فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے ان امیدواروں کو چنا جائے گا جو معیار پر پورا اترتے ہیں۔سینٹ کے ٹکٹ کیلئے ہر ایک کی رائے کا احترام کیا جا رہا ہے۔

( بشکریہ نئی بات )