سعودی عرب پر بڑا ڈرون حملہ ناکام

سعودی عرب پر بڑا ڈرون حملہ ناکام

جدہ : عرب اتحاد نے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیارے  اور ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد  کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط  کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان  کا مزید کہنا تھا، ایک بیلسٹک میزائل  اور دھماکا خیز مواد سے لیس دو ڈرون طیاروں کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ ایک روز قبل ، 'ابھا ' شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک سویلین طیارے کو آگ لگ گئی تھی۔