کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، عطاء تارڑ نے ڈرامہ کیا: فردوس عاشق اعوان

کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، عطاء تارڑ نے ڈرامہ کیا: فردوس عاشق اعوان
کیپشن: کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، عطاء تارڑ نے ڈرامہ کیا: فردوس عاشق اعوان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  پولیس کو عطاء تارڑ کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی تھی۔عطاتارڑ اور عابد رضا ڈسکہ میں افراتفری پھیلانے گئے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے عابد رضا کی گاڑی کو روکا تھا ۔ جس پر عطا تارڑ خود گاڑی میں جا بیٹھے تھے۔ عطاء تارڑ نے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا عطا تارڑ کو ڈسکہ میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بعدازاں ان کی رہائی کی خبر آگئی تھی۔