آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
سورس: فوٹو/بشکریہ ریڈیو پاکستان

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی، سلامتی اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی، ایئر مارشل مجاہد انور نے شرکت کی اور اس کے علاوہ وزرات دفاع، وزارت دفاعی پیداوار تینوں مسلح افواج کے دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی تھی۔ 

اس اہم ترین اجلاس میں علاقائی جیو اسٹرٹیجک صورتحال، پیشہ وارانہ امور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا  جبکہ عالمی وبا سے بچاو میں این سی او سی کے کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کے سیاسی و سفارتی حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج تیاری ہیں اور انسداد دہشت گردی کی روک تھام میں ملک کی سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔