پی آئی اے کا کورونا صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

پی آئی اے کا کورونا صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
کیپشن: پی آئی اے کا کورونا صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کورونا سے متاثر ہونے والی ایوی ایشن انڈسٹری سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے کورونا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سستی لیز پر طیارے لے گی۔

نیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے بعد کی صورتحال پر ایوی ایشن انڈسٹری کا کاروبار متاثر ہونے پر پی آئی اے کو لیز کے حوالے سے پیش کشیں زیادہ موصول ہوئی ہیں۔

پی آئی اے کو مختلف کمپنیز کی جانب سے 128 طیارے لیز پر دینے کی پیش کشین موصول ہوئیں۔پی آئی اے کی طرف سے لیز پر 8 طیارے 6 سال کی مدت پر لینے کی پیش کشوں میں غیر متوقع نتائج آئے۔