یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں، مولانا فضل الرحمان

 یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں، مولانا فضل الرحمان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کے طور پر تجویز کر دیا۔

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس میں اختلاف کی کوئی بات ہی نہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا سے فرحت اللہ بابر کو  بھی پی ڈی ایم کے دوسرے مشترکہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے اور اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا۔ لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہو گا کافی دن ٹھہرنا ہو گا کیونکہ موجودہ صورتحال میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ نااہل حکومت سے تنگ ہیں۔