لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
سورس: فائل فوٹو

لاہور: اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے در ودیوار ہل کر رہ گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کو ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ پشاور، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ ، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال 11 جنوری کو لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا جبکہ اس کی شدت 1.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔

10 جنوری کو کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.1 ریکارڈ ہوئی تھی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

گزشتہ سال 30 دسمبر کے روز شانگلہ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔