خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، 13 اضلاع میں کل ری پولنگ

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، 13 اضلاع میں کل ری پولنگ


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ  کل 13 فروری کو کی جائے گی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے 13 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر 13 فروری کو ری پولنگ ہوگی  جس میں مجموعی طور پر7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز ووٹ ڈال سکیں گے  جن میں 3لاکھ 62 ہزار924 مرد اور 3 لاکھ 47 ہزار 548 خواتین ووٹرز ہیں۔ری پولنگ کے عمل کیلئے  لئے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ الیکشن کے عمل  کو پرامن رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں ووٹنگ ہو گی جس کیلئے 331 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ سال 19 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا انعقاد ہوا  تاہم مختلف وجوہات کے سبب  انتحابی عمل روک دیا گیا تھا یا شکایات کی وجہ سے وہاں نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا۔ اس لیے ان اضلاع میں اب ری پولنگ  ہونے جا رہی ہے۔

وضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں  جے یو آئی ف نے میدان مار لیا تھا۔


 

مصنف کے بارے میں