اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سب انسپکٹر شہید

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سب انسپکٹر شہید

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو میں پولیس مقابلے کے دوران  ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بارہ کہو میں کار سوار ملزمان نے  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرنیوالےافراد پر گولیاں برسا دیں جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع  پر پولیس نے فائرنگ کرنے والی گاڑی کا پیچھا کیا تو مبینہ ڈاکؤوں  نے پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  پولیس اہلکار سب انسپکٹر لیاقت شہید ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  فائرنگ کرنے والے کار سوار ملزمان میں سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہےاور کار بھی  تحویل میں لے لی ہے  جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا ۔

آئی جی اسلام آباد نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ واقعے  کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

 
 

مصنف کے بارے میں